الیکشن کمیشن نے کلکٹر اورکمشنر کریم نگر کا تبادلہ کردیا

   

حیدرآباد ۔27۔اکتوبر (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے کلکٹر کریم نگر اور کمشنر پولیس کریم نگر کے تبادلے کی ہدایت دی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے فوری بعد چیف سکریٹری شانتی کماری نے دونوں عہدیداروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ۔ کلکٹر کریم نگر بی گوپی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے ماتحت رینک عہدیدار کو جائزہ دیتے ہوئے جی اے ڈی رپورٹ کریں۔ کمشنر کریم نگر ایل سبا رائیڈو کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے بعد رینک عہدیدار کو چارج حوالے کرنے اور جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔