لکھنؤ : الیکشن کمیشن اور مختلف حکومتوں پر سخت تبصرہ میں الہ آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وہ بعض ریاستوں میں انتخابات کے ساتھ ساتھ اترپردیش میں پنچایت الیکشن کی اجازت دیتے ہوئے اس کے تباہ کن اثرات کے بارے میں غور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ۔ جسٹس سدھارتھ ورما کی سنگل جج بنچ نے غازی آباد میں ایک بلڈر کو جنوری 2022 ء تک خصوصی بنیادوں پر گرفتاری سے تحفظ فراہم کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات سے کورونا وائرس کا انفیکشن بہت پھیل چکا ہے اور ملک میں صحت کی صورتحال تشویشناک بن چکی ہے ۔ اس کے لئے الیکشن کمیشن اور حکومتیں ذمہ دار ہیں ۔