حیدرآباد ۔ 12ستمبر ( سیاست نیوز) سکندرآباد میں آج رات مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں الکٹرک بائیک کا شوروم جل کر خاکستر ہوگیا ۔ علاوہ ازیں 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ12 افراد متاثر ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق روبی الکٹرک اسکوٹرس شوروم جو مونڈا مارکٹ میں ہے آج اچانک آگ لگنے کے نتیجہ میں سارے علاقہ میں افراتفری پھیل گئی ۔ اُسی عمارت میں ایک روبی پرائیڈ لکژری ہوٹل اور لاج بھی واقع ہے اور وہاں پر موجود افراد نے بھی تشویش کا شکار ہوکر عمارت سے چھلانگ لگادی جب کہ بعض نے پائپ سے نیچے اترنے کی کوشش کی ۔ دھواں اتنا کثیف تھا کہ ہوٹل کو مکمل اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کئی افراد زد میں آنے کا اندیشہ ہے ۔ پولیس کو شبہ ہیکہ الکٹرک بائیک کی بیاٹریوں میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا ۔ اس حادثہ کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر دو فائرانجن پہنچ گئے اور ہوٹل میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالنے کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری تھا ۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی اور زخمیوں کو گاندھی اور یشودھا ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے ۔ ریاستی وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو بھی وہاں پہنچ گئے اور دیگر پولیس عملہ کو بھی راحت کاری کاموں کیلئے طلب کرلیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور جائے حادثہ پس کلوز ٹیم کا بھی معائنہ کروایا گیا ۔ پتہ چلا ہیکہ ہوٹل کی کھڑکیاں توڑ کر بھی پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا گیا ۔ ب