امارات ، اسرائیل کا ایک ٹریلین ڈالر کی تجارت کا نشانہ

   

دبئی : متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو مزید بڑھانے کے کا خواہش مند ہے۔ خبر کے مطابق بلومبرگ نے معاشی امور کے وزیر عبداللہ بن طوق کے حوالے سے کہا ہے اگلی دہائی میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی تجارت متوقع ہے۔اماراتی وزیر نے کہا تھا کہ وہ اگلے دو برسوں میں مزید معاہدوں پر دستخط کی توقع کر رہے ہیں۔اماراتی وزیر عبداللہ بن طوق نے امریکہ سے ایک ورچوئل کانفرس سے خطاب میں کہا کہ ہمارے درمیان 600 سے 700 ملین ڈالر کی باہمی تجارت ہو رہی ہے، ہمارے پاس اربوں ڈالر کے فنڈز ہیں جس کا اعلان دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ طور پر کیا گیا۔متحدہ عرب امارات خاص طور پر سکیورٹی، توانائی اور فوڈ سکیورٹی کے شعبوں میں تعلقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلی دہائی میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی معاشی سرگرمی ممکن بنانے کے لیے کوشاں ہے۔گذشتہ برس اگست میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات معمول پر آ گئے تھے۔