ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے قومی دن، جسے ’عید الاتحاد‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، کے موقع پر گوگل نے خصوصی ڈوڈل جاری کیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق امارات کے 53 ویں قومی دن پر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔امارات کا قومی دن 2 دسمبر 1971 کو چھ امارات کے اتحاد کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے جب ابو ظہبی، دبئی، شارجہ، عجمان، فجیرہ اور ام القوین کے رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات کی بنیاد رکھی، راس الخیمہ 1972 میں اتحاد کا حصہ بنا۔