خطے میں صورتحال پر تبادلہ خیال
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زاید النہیان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فون پر رابطہ کیا ہے۔وام کے مطابق امارتی صدر نے رابطے کے دوران کہا کہ ’اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ کا دو ریاستی حل مشرق وسطی میں امن کی کنجی ہے۔‘انہوں نے خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کی ضرورت پر زور دیا جس سے ہر ایک کے لیے سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے سٹریٹجک تعلقات کے حوالے سے مختلف شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں امارات کے صدر نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شریک عالمی رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے ملاقات کی ہے۔ان میں کویت ، کولمبیا اور پولینڈ کے صدور اور عراقی کردستان ریجن کے وزیر اعظم مسعود بارزانی شامل ہیں۔