اماراتی صدر کی دوبئی مال میں آمد، عوام کو حیران کن خوشی

   

دبئی ۔ 3 مارچ (ایجنسیز) گزشتہ شب دبئی مال آنے والے خریدار اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو اپنے درمیان پایا۔ ان کے ساتھ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ دفاع بھی تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دبئی میڈیا آفس کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں اماراتی صدر اور وزیرِ دفاع کو وفد کے ہمراہ دبئی مال کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطہ میں کشیدگی جاری ہے اور ایران کی جانب سے داغے گئے درجنوں ڈرونز اور حملوں کو متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنایا۔ عوام کے درمیان رہنماؤں کی موجودگی ملک کی سلامتی اور استحکام پر اعتماد کا اظہار ہے۔ شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مال میں موجود خریدار اور ریسٹورنٹس میں بیٹھے افراد دونوں رہنماؤں کے گرد جمع ہو گئے، متعدد افراد نے ان کا خیر مقدم کیا اور اچانک ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔