مکہ مکرمہ: فلسطین اوراسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر جمعہ کے روز امام کعبہ فلسطینیوں کیلئے دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ امام کعبہ نے نماز جمعہ کے بعد دعا کی کہ اے اللہ !مسجد اقصیٰ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو آزادی عطا فرما، فلسطین میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی مدد فرمااور ان کا حامی و مددگار ہوجا۔