نئی دہلی 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد امانت اللہ خان نے دہلی میں بی جے پی کے براہم سنگھ کو 71 ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے ہراکر جیت درج کی۔ ابتدا میں بی جے پی امیدوار نے 194 ووٹوں کی سبقت حاصل کی تھی تاہم اس کے بعد امانت اللہ نے برتری حاصل کی اور 71ہزار سے زائد ووٹوں سے جیت حاصل کرلی ۔ شاہین باغ و جامعہ نگر اسی حلقہ میں آتے ہیں۔ شاہین باغ سی اے اے کے خلاف احتجاج کا مرکز بن گیا ہے جہاں خواتین دو ماہ سے احتجاج کررہی ہیں۔
