اماپورم کی شاہی ریاست کی یادگار تالاب ، گیسٹ ہاوز اور کشادہ کمرے یادگار

   

کرومورتی کی عقیدت کے ساتھ پوجا اور جاترا ، مہااتسوم کا جشن
حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : اماپورم کی شاہی ریاست تقریبا ً700 سال کی تاریخ کا زندہ ثبوت ہے ۔ مکیرا خاندان نے اس علاقے پر قلعوں ، ہاتھیوں ، گھوروں اور ایک بڑی فوج کے ساتھ حکومت کی ۔ آج بھی اس وقت کیر وایتی طریقوں کی پیروی کرتے ہوئے کرومورتی جاترا منعقد کی جاتی ہے ۔ کرومورتی رائیڈو کی عقیدت کے ساتھ پوجا کی جاتی ہے ۔ سوامی چنتنا نے 200 سال قبل اماپورم میں ایک قلعہ تعمیر کیا تھا اور ریاست کو یہاں منتقل کردیا تھا ۔ یہاں ایک بڑا تالاب گیسٹ ہاوس ، ایک گیٹ اور جنگل کے جانوروں کو پھنسانے کے لیے پنجرے اور کشادہ کمرے ہیں ۔ 2005 تک یہاں سوامی کے زیورات رکھے گئے تھے ۔ مکیرا خاندان کے بادشاہوں نے سوامی اور اماوار کو سونے کے زیورات اور قیمتی ہیرے پیش کئے تھے ۔ ہر سال برہمواتسوم کے دوران وہ ان کی پوجا کرتے تھے اور تہوار شروع کرنے کے لیے ہاتھیوں پر قلعہ سے جلوس میں لایا جاتاتھا ۔ فی الحال انہیں گاڑیوں میں کتہ پلی اور دوپلی سے اما پورم کے حکمرانوں کی رہائش گاہ تک لے جایا جاتا ہے ۔ وہاں پوجا کرنے کے بعد انہیں کرومورتی مندر میں لے جایا جاتا ہے اور سجایا جاتا ہے ۔ مرکزی تقریبا اولا مہواتسوم کا جشن ہے ۔ یہ روایت 675 سال سے چلی آرہی ہے ۔ اس خاندان کے بادشاہوں نے اپنے صدر مقام کے طور پر امراچنتا اور آتماکور سے حکومت کی ۔ تاریخ کے مطابق انہوں نے 1268 تا 1948 تک حکومت کی 69 گاؤں ان کے زیر تسلط تھے ۔ چندرا ریڈی نے اماپورم کے قریب کنچنا غار میں کرومورتی سوامی کو اپنے خاندان کا مسکن سمجھا اور 1350 عیسوی میں ایک مقدس مقام بنایا ۔ راجہ سیتارام بھوپال ہر سال کارتک کے مہینہ میں ایک کروڑ تلسی کے پودے لگا کر پوجا کرتے اور ایک لاکھ چراغ جلاتے تھے ۔ وہ برہموتسوم میں شاعروں اور اسکالروں کا احترام کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کرتے تھے ۔ وہ لوگ جڑوں کی عزت کرتے اور پوجا میں شرکت کرتے ہوئے خدا کی نعمت سمجھتے ہیں اور اس پوجا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ میلے میں آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہیں ۔۔ ش