نیویارک، 20 مئی (یو این آئی) امریکی ہفتہ وار نیوز میگزین ٹائم میگزین نے اپنی 2025 کے 100 بااثر لوگوں کی فہرست میں کئی اہم شخصیات کو شامل کیا ہے ، جن میں ہندوستان کے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی اور ہندوستانی سرمایہ کاری اور وپرو لمیٹیڈ کے چیئرمین عظیم ہاشم پریم جی سمیت کئی اہم شخصیات کو شامل کیا گیا ہے ۔اس فہرست میں وارن بفٹ، میلنڈا فرنچ گیٹس، اوپرا ونفرے ، مائیکل بلومبرگ، ڈیوڈ بیکہم، ایلس ایل والٹن، لی کا شنگ، کارلوس سلم ہیل، ریڈ ہیسٹنگز، عظیم پریم جی، مائیکل ڈیل، فل نائٹ، اسٹیو بالمر، جیک ما شامل ہیں۔