امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

   


سرپور ٹاون : 3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون میں امبیڈکر سنگم نوجوان قائد مانے پلی پر بھا کر نے اپنے ہمراہ سنگم قائدین تلسی رام،اوماجی،سمتا سینک دل ضلع صدر دلپ،درگم تروپتی، واسنت راو، راجو کے ساتھ مل کر امبیڈکر بھون سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، اس موقع پر امبیڈکر سنگم قائد مانے پلی پربھاکر نے کہا کہ ضلع گدوال کے گاؤں ریولاپلی میں نامعلوم افراد کی جانب سے امبیڈکر ک مجسمہ کی بے حرمتی کرتے ہوئے نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا، مستقبل میں دوبارہ ایسے واقعات پیش نہ آنے کے لئے اقدامات کرنے کا پولیس کو مشورہ دیا، اگر دوبارہ بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا منعقد کر نے کا انتباہ دیا.بعد ازاں تحصیل دار محمد ضمیر حسین سے ملاقات کرتے ہوئے امبیڈکر کے مجسمے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری طور پر یاداشت پیش کی گئی۔