امبیڈکر کے مکان پر حملہ کرنے کی مذمت یلاریڈی میں ڈی ایس پی کو میمورنڈم

   

یلاریڈی۔ ممبئی میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مکان پر کچھ شرپسند افرادنے حملہ کرکے نقصان پہنچایا۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہوئے خاطیوں کو سخت سزاء دینے یلاریڈی امبیڈکر دلت سنگھم قائدین نے مطالبہ کیا۔ ان قائدین نے ڈی ایس پی مسٹر ششانک ریڈی کو میمورنڈم پیش کیا۔ 7 جولائی کو ممبئی میں نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کرکے حالات کو مکدر کرنے کی کوشش کی۔ جس کو دلت سنگم قائدین نے بدبختانہ حرکت بتایا اور خاطیوں کو گرفتار کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر امبیڈکر سنگم قائدین میں بٹلا سریندر، سائی بابا، ببلو اور دوسرے موجود تھے۔