امت رجوع الی اللہ ہو ‘ توبہ و استغفار سے غضب الٰہی سے پناہ مانگے

   

Ferty9 Clinic

وبائی امراض سے محفوظ رہنے سرکاری احکام کی پابندی کی جائے : علما کا سوشیل میڈیا پر خطاب
حیدرآباد۔9اپریل(سیاست نیوز) کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں کئی علماء نے شب برأت کے موقع پر ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ عوام سے خطاب کیا اور فضائل شب برأت بیان کرنے کے علاوہ ملک اور دنیا کے موجودہ حالات میں توبہ و استغفار کی اہمیت اور ضرورت سے واقف کروایا۔ علماء اکرام نے کہا کہ جب بے حیائی فروغ پاتی ہے تو اللہ تعالی ناراض ہوتے ہیںاور جب اللہ ناراض ہوتے ہیں تو آزمائش میں مبتلاء کرتے ہیں ان حالات میں امت پر لازمی ہے کہ وہ رجوع الی اللہ ہوتے ہوئے اپنے گناہوں سے معافی مانگیں اور توبہ و استغفار کے ذریعہ اللہ کے غضب سے پناہ طلب کرے۔ مولانا سید شاہ اعظم علی صوفی قادری نے ایوان صوفی ٔ اعظم سے فیس بک پر لائیو خطاب کیا ۔ اسی طرح مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ نے ایوان فاضل و عاقل ؒ سے لائیو خطاب کیا جو کہ یو ٹیوب‘ فیس بک اور ٹوئیٹر پر نشر کیا گیا۔ مولانا احسن بن عبدالرحمن بن محمد الحمومی خطیب و امام شاہی مسجد باغ عامہ نے بھی ٹوئیٹر ‘ فیس بک ‘ یوٹیوب و دیگر سوشل میڈیا کے ذریعہ ’اللہ سے معافی مانگیں‘ کے عنوان پر مخاطب کیا ۔ علمائے اکرام نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے احکام کی پابندی کریں اور وبائی امراض سے الجھنے کی حماقت نہ کریں کیونکہ وبائی امراض سے محفوظ رہنے اللہ کے رسولﷺ نے بھی حکم دیا اور اور احکام رسول اللہ ﷺ کے مطابق اگر کسی مقام پر وبائی امراض داخل ہوجائیں تو وہاں جانے سے رک جاؤ اور اگر تم ایسی جگہ ہوکہ جہاں وبائی امراض پہنچ چکے تو اس جگہ سے مت نکلو ۔ علماء نے اللہ کے حضور توبہ اور استغفار کے ساتھ اللہ کے رسول ﷺ کے احکام کی پیروی کی تاکید کی اور کہا کہ اگر ان حالات سے جلد نجات حاصل کرنی ہے تو سماجی فاصلہ اور معاشرتی دوری اختیار کی جائے ۔ علمائے اکرام نے ماہ رمضان المبارک کی آمد کا تذکرہ کیا اور کہا کہ جو صورتحال ہے اس میں مستقبل کے حالات کا اندازہ کرنا مشکل ہے اسی لئے اہل ثروت کو چاہئے کہ وہ غریب پڑوسی کا خیال کرے اور کوشش کرے کہ وہ بھوکا نہ سونے پائے أ