امتحانی مراکز میں Chat GPT استعمال کرنے پر پابندی

   

حیدرآباد : /15 فبروری (سیاست نیوز) سی بی ایس ای بورڈ نے دسویں اور 12 ویں کے امتحانات میں اے آئی پر مبنی چاٹ جی پی ٹی کا استعمال کرنے پر سخت کارروائی کرنے کا طلبہ کو انتباہ دیا ہے ۔ یہ وائرل چاٹ باٹ پیچیدہ سوالات کا بھی سیکنڈس میں جواب دے رہا ہے ۔ (A1) مصنوعی ذہانت پر مبنی Chat GPT میتھاس (حساب) کے مسائل کو بھی آسانی سے حل کررہا ہے ۔ CBSE بورڈ کے 10 ویں اور 12 ویں کے چہارشنبہ سے امتحانات شروع ہوگئے ہیں ۔ بورڈ نے پہلے ہی امتحانی مراکز میں الکٹرانک آلات کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔ بورڈ نے دسویں اور 12 ویںکے امتحانات میں مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر کام کرنے والے چاٹ جی پی ٹی پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ امتحانی مراکز میں موبائیل ، چارٹ جی پی ٹی اور الکٹرانک آلات کی اجازت نہیں ہوگی ۔امتحان میں کامیابی کیلئے غیرقانونی طریقوں کو اپنانے کی کوشش پر طلبہ کو انتباہ دیا گیا ہے۔ اگر داخلہ کارڈ میں بھی کوئی بے باضابطگی پائی جاتی ہے تو کارروائی کی جائے گی ۔ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے والے پیغامات اور فرضی ویڈیوز اور افواہیں ناپھیلانے کی بھی اپیل کی گئی ہے ۔ن