امتحانی پرچہ ،افواہ پھیلانے پر ایف آئی آر درج

   

نئی دہلی، 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سی بی ایس ای نے پیپر لیک ہونے کی جھوٹی خبر پھیلانے کے معاملے میں دہلی پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔سی بی ایس ای نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ 15 فروری سے اب تک 163 پیپر کے امتحانات ہوچکے ہیں اور کوئی پیپر لیک نہیں ہوالیکن یوٹیوب پر فرضی خبر پھیلائی جارہی ہے کہ 10ویں کی انگریزی، حساب ، سائنس اور 12 ویں کی کیمسٹری، جغرافیہ اور اکاؤنٹنسی کے امتحان میں پیپر لیک ہوئے ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق اس طرح کی جھوٹی خبریں اپلوڈ کرکے عوام کے درمیان افواہ پھیلائی جارہی ہے اس لیے دہلی پولیس میں تعذیرات ہند اور آئی ٹی قانون کے تحت ایف آئی آر دج کرائی گئی ہے تاکہ ملزموں کے خلاف سخت کاروائی ہو سکے ۔