امجد اللہ خالد کو دھمکی، روڈی شیٹر کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد۔ ایم بی ٹی ترجمان امجداللہ خان خالد کو دھمکی اور قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر دبیرپورہ پولیس نے ایک روڈی شیٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ 10 اگست کو معظم جاہی مارکٹ چوراہا پر بھگت سنگھ یووا سینا کی جانب سے قابل اعتراض ہورڈنگ لگایا گیا تھا، جس پر امجد اللہ خالد نے جی ایچ ایم سی سے شکایت کی تھی اور کچھ دیر میں بیگم بازار پولیس نے ہورڈنگ کو ہٹا دیا تھا۔ پولیس کی کاروائی پر شاہ عنایت گنج پولیس کے روڈی شیٹر شیولال یادوعرف لڈو یادو نے ایم بی ٹی ترجمان کے خلاف ویڈیو جاری کر کے دھمکایا اور غلط الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ مسٹر خالد نے دبیر پورہ لیس میں شکایت کی جس پر کارروائی کرکے پولیس نے روڈی شیٹر کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 254, 506 اور504 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔