جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری امر ناتھ یاترا کے شردھالوؤں کے پہلے قافلے کو چہارشنبہ کی صبح یہاں قائم بیس کیمپ سے جھنڈی دکھا کر پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا۔43 دنوں پر محیط سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا جمعرات سے شروع ہو رہی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں کے پہلے جھتے کو روانہ کرنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یاتریوں کے پہلے قافلے کو روانہ کیا اور وہ جموں بیس کیمپ سے شری امرناتھ جی گھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے امن و ترقی اور یاتریوں کے محفوظ روحانی سفر کیلئے دعا کی ۔یاتریوں کی روانگی کے موقع پر بی جے پی لیڈر دیوندر رانا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یاتریوں کا پہلا جھتہ روانہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ یاتریوں میں کافی جوش و خراش پایا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ یہ ایک تاریخی یاترا ہے ۔