امراوتی اراضی مسئلہ پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

   

حیدرآباد: اے پی میں دارالحکومت کے قیام کیلئے امراوتی میں اراضی کے حصول معاملہ پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ عدالت نے 7 اپریل تک سماعت کو ملتوی کردیا ۔ حکومت کے وکیل راجیو دھون نے درخواست گزاروں کے حلفنامہ پر رائے کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اس کی عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کی جائیں۔ حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ سی بی آئی جیسے ادارہ سے تحقیقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔