امراوتی اسٹارٹ اَپ پراجکٹ سنگاپور کے ادارہ سے معاہدہ منسوخ

   

امراوتی۔/30 اکٹوبر، (پی ٹی آئی) امراوتی اسٹارٹ ۔ اَپ ایریا ڈیولپمنٹ پراجکٹ رسمی طور پر منسوخ کردیا گیا جب آندھرا پردیش کابینہ نے چہارشنبہ کو سنگاپور کے ادارہ کے ساتھ طئے شدہ معاہدہ سے دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس پراجکٹ کے تحت ریاستی دارالحکومت میں نئے صنعت کاروں کیلئے ترقیاتی پراجکٹ قائم کیا جانے والا تھا تاہم ماضی میں چندرا بابو نائیڈو حکومت نے سنگاپور ے اس ادارہ سے سمجھوتہ کیا تھا جس کے باوجود گزشتہ 30 سے اس پراجکٹ پر عمل آوری شروع نہیں ہوسکی تھی، ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اس کے مستقبل کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے تھے۔