حیدرآباد 12 جنوری (یو این آئی) امراوتی کو ہی اے پی کا دارالحکومت برقرار رکھنے کے مطالبہ اور ریاست کے تین دارالحکومتوں کی تجویز کے خلاف امراوتی میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے ۔دارالحکومت کے کئی مواضعات کے کسانوں نے اس مسئلہ پر حکومت کی ہٹ دھرمی کی شدید مذمت کی اور اس تجویز کو فوری واپس لینے کامطالبہ کیا۔کسانوں کی جانب سے دھرنے کی اطلاع کے ساتھ ہی امراوتی کے تُلورو میں پولیس کی بھاری تعداد دیکھی گئی۔پولیس نے امراوتی کے علاقہ میں دفعہ 144نافذ کردی اور کئی پابندیاں لگادی۔