حیدرآباد : 26 جنوری ( سیاست نیوز) آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی میں پہلی مرتبہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ ریاستی گورنر جسٹس عبدالنظیر نے قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو ، ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان ، اسپیکر ایننا پاتروڈو، وزراء لوکیش ، اجئے نائیڈو ، نارائن ، کلا رویندر اور دیگر قائدین موجود تھے ۔ یہ تقریبات ہائیکورٹ کے قریب ایک خصوصی گراؤنڈ میں منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر گورنر نے پریڈ میں سلامی لی ۔ ریاست کی ترقی کو دکھانے کیلئے 22پریڈز دکھائی گئیں ۔ اس موقع پر ریاستی گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پہلی مرتبہ ہم راجدھانی امراوتی میں قومی پرچم لہرا رہے ہیں ۔ ریاست کے مستقبل کی تشکیل کرنے والوں کے ساتھ اس خوشگوار لمحے کو بانٹنا فخر کی بات ہے ۔ ماضی میں دارالحکومت کی تعمیر روک دی گئی تھی ، اقتصادی اعتماد کو نقصان پہنچا تھا ۔ اب اس کے نتائج واضح طور پر نظر آرہے ہیں ۔ منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ادارے مضبوط ہوکر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ سورنا آندھرا 2047ء ایکشن پلان کی تشکیل کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ریاست کو ایک ایسی ریاست بنانا ہے جو 2047ء تک دنیا کا مقابلہ کرسکے ۔ ش