امراوتی کو نظرانداز کرنے کیخلاف چندرابابوکو وزیراعظم سے ملاقات

   

حیدرآباد28نومبر(یواین آئی)اے پی کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو کے ریاستی دارالحکومت امراوتی کے دورہ کے موقع پر کشیدگی دیکھی گئی۔اس موقع پرحکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے کارکنوں کی جانب سے سیاہ جھنڈیوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا۔ریاست کے نئے دارالحکومت امراوتی کے لئے اپنی اراضی دینے والے کسانوں نے امراوتی میں ان کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کے لئے بڑے پیمانہ پر بینرس لگائے ۔اس موقع پر چندرابابو نے الزام لگایا کہ وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے ریاستی دارالحکومت کو برباد کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی چاہتے ہیں کہ ریاست بھی برباد ہوجائے۔انہوں نے جگن کو ملک کا سب سے زیادہ رشوت خور سیاستداں قرار دیا۔اسی دوران چندرابابو نے امراوتی کو نظر انداز کرنے کے خلاف وزیراعظم مودی سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وہ وائی ایس آرکانگریس حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کئے جانے سے بھی وزیراعظم کو واقف کروانا چاہتے ہیں۔