امراوتی کی ترقی کیلئے عوام سے تجاویزطلب

   

حکومت آندھراپردیش کی تشکیل شدہ کمیٹی جامع حکمت عملی بنائے گی
امراوتی۔28اکٹوبر (پی ٹی آئی) حکومت آندھراپردیش کی تشکیل شدہ چھ رکنی ایکسپرٹ کمیٹی نے آج عوام سے تجاویز طلب کئے ہیں کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی بشمول نئے دارالحکومت کیلئے جامع حکمت عملی اس طرح ترتیب دی جائے ۔ یہ کمیٹی ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے حکمت عملی تجویز کرے گی ۔ 13ستمبر کو تشکیل شدہ کمیٹی نے اپنا کام گذشتہ ہفتہ ہی شروع کیا اور ریاستی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرنے کیلئے اس کے پاس اب چھ ہفتے باقی ہے ۔ کمیٹی کے کنوینر اور ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسر جی این راؤ نے آج ایک بیان میں کہاکہ کمیٹی نے دارالحکومت کے بشمول مختلف ترقیاتی پہلوؤں کے بارے میں عوام سے ان کی رائے طلب کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ [email protected]پر 12نومبر تک عوام اپنی تجاویز بھیج سکتے ہیں ۔