امرت کال کا پہلا بجٹ ، مودی کا ردعمل

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج پیش کردہ مرکزی بجٹ کو امرت کال کا پہلا بجٹ قرار دیا۔ 2022ء سے 2047ء تک 25 سالہ مدت کو مودی حکومت امرت کال کہہ رہی ہے جب ملک آزادی کا 100 سالہ جشن منائے گا۔ مودی نے کہا کہ یہ بجٹ ترقی یافتہ ہندوستان کیلئے مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔ غریب عوام، متوسط طبقے اور کسانوں کے بشمول امنگوں بھرے سماج کے خوابوں کی تکمیل کرے گا۔ انہوں نے بجٹ کیلئے وزیرفینانس نرملا سیتارمن اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔