امرتسر میں آئی ایس آئی کے دو جاسوس گرفتار

   

امرتسر، 22 جون (یو این آئی) انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ، پنجاب میں امرتسر دیہی پولیس نے پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے منسلک جاسوسی سرگرمیوں کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے اتوار کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت گرپریت سنگھ عرف گوپی فوجی اور ساحل مسیح عرف شالی کے طور پر کی گئی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ گرپریت سنگھ پاکستان آئی ایس آئی کے کارندوں سے براہ راست رابطے میں تھا اور اس پر پین ڈرائیوز کے ذریعے حساس اور خفیہ معلومات کا تبادلہ کرنے کا شبہ ہے ۔ اس کیس میں ملوث اہم آئی ایس آئی ہینڈلر کی شناخت رانا جاوید کے نام سے ہوئی ہے ۔ مبینہ طور پر آئی ایس آئی کے کارندوں کے ساتھ بات چیت کے لیے استعمال ہونے والے دو موبائل فون ضبط کیے گئے ہیں۔