امرتپال سنگھ کو پناہ دینے کے الزام میں دو بھائی گرفتار

   

ہوشیار پور : پنجاب میں ہوشیار پور ضلع پولیس نے ‘وارث پنجاب دے ’ تنظیم کے رہنمابنیاد پرست امرتپال سنگھ کو پناہ دینے کے الزام میں دو سگے بھائیوں کوگرفتار کیا ہے ، جنہیں جمعرات کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔امرتپال 18مارچ سے فرار ہے اور تبھی سے پنجاب پولیس نے اس کے اور اس کے معاونوں کے خلاف کاروائی شروع کی ہے ۔پولیس کے ذرائع کے مطابق گرفتار لوگوں کی شناخت راجپور بھئیاں کے رہائشی گردیپ سنگھ اور کلدیپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ۔امرتپال 28مارچ کی رات گاؤں مرنیاں میں پولیس سے بچ کر دونوں بھائیوں سے ملا تھا، جب وہ ٹریکٹر ٹرالی میں بالو بھر رہے تھے ۔ دونوں بھائی امرتپال کو اپنے گھر لے گئے اسے کھانا کھلایااور بدلنے کے لئے کپڑے بھی دئے ۔اس کے بعد ایک گاڑی وہاں آئی اور امرتپال اس میں بیٹھ کر چلا گیا۔دونوں کی گرفتاری کی تصدیق کرنے کے لئے کسی پولیس افسر نے سرکاری بیان نہیں دیاہے ۔دونوں ملزموں کو آج دوپہر مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔