جموں سے بابا برفانی کے غار کی جانب امرناتھ یاتریوں کا پہلا قافلہ روانہ ہوگیا ہے۔ جمعہ کی الصبح قریب 4.15 کو پوجا کے بعد لیفٹیننٹ گورنر و امرناتھ شرائن بورڈ کے صدر منوج سنہا نے پہلے قافلے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس دوران ہر طرف مذہبی نظارہ دکھائی دیا۔ بھکتوں نے نعرے لگا کر یاترا کی شروعات کی۔ گاڑیوں کا ایک قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان کشمیر روانہ کیا گیا۔ جمعرات کو یاتریوں کی پہلی کھیپ جموں کے بیس کیمپ بھگوتی نگر پہنچی۔پہلی بار یاترا کے دوران تودے گرنے والے مقامات سے گزرتے ہوئے پتھروں سے بچنے کے لیے ہیلمٹ دیا جا رہا ہے۔ عقیدت مند ہفتہ کو بالٹال اور پہلگام کے روایتی راستے سے غار کی طرف روانہ ہوں گے۔ بالٹال کے راستے سے جانے والا یہ دستہ درشن کرنے کے بعد ہفتہ کو ہی واپس آئے گا۔