امروہ دہلی میں دہشت گردی کا ٹھانہ 10کے خلاف چارج شیٹ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے آج دہلی عدالت میں 10مشتبہ دہشت گردوںکے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے ۔ دہلی اور اترپردیش کے امروہ میں دہشت گردی گروپ تشکیل دینے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے ۔یہ چارج شیٹ ایڈیشنل سیشن جج اجئے کمار کے سامنے پیش کی گئی ، جن میں ملزمین کے خلاف غیرقانونی سرگرمیوں ( انسداد) قانون کے مختلف دفعات لگائے گئے ہیں ۔ جن 10افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے ان میں امروہ کے ایک دینی مدرسہ کے مفتی محمد سہیل بھی شامل ہیں ۔ عدالت نے اس کیس کی سماعت 4جولائی کو مقرر کی ہے ۔ مفتی محمدسہیل نے کے ہمراہ دہلی کے رہنے والے محمد فیض شاملی کی آئی ایس آئی ایس سے حوصلہ پاکر دہشت گرد گروپ تشکیل دیا ہے ۔ اس گروپ کا نام حرکت الحرب السلام ہے ۔