کولہاپور: مہاراشٹرا کے کولہاپور ضلع کی خاتون پہلوان مہاراشٹر کیسری کی فاتح امریتا ششی کانت پجاری کو 22 سے 30 جون تک اردن میں منعقد ہونے والی سینئر ایشین ریسلنگ چمپئن شپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ضلع کی کاگل تحصیل کے مرگوڈ میں واقع سداشیو راؤ مانڈلک نیشنل ایس اے آئی ریسلنگ کمپلیکس کی کھلاڑی امریتا ریاست سے ہندوستانی ریسلنگ ٹیم کیلئے منتخب ہونے والی واحد خاتون پہلوان ہے۔ دہلی میں منعقدہ سلیکشن ٹسٹ میں امریتا کو 72 کلوگرام گروپ میں منتخب کیا گیا اور انہوں نے دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کی قومی اور بین الاقوامی ریسلرز کو شکست دی۔