چنڈی گڑھ ۔ پنجاب کانگریس کے انچارج ہریش راوت چیف منسٹر کیپٹن امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کے مابین مفاہمت اور وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کو ہائی کمان کے فیصلے کا لفافہ حوالے کرنے کے بعد آج سہ پہر دہلی واپس لوٹ گئے ۔ روانگی سے قبل جب اس معاملے کو حل کیا گیا تو انہوں نے ایک لمبی سانس لی اور کہا کہ وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کے خدشات ختم کردیئے گئے ہیں اور ہم دونوں نے خوشگوار ماحول میں بات چیت کی۔ وہ ہائی کمان کو خط دے کر جا ر ہے ہیں۔ راوت کے اس بیان سے دو دن پہلے مسٹر سدھو کو پنجاب کانگریس کی کمان سونپی گئی تھی جس سے کیپٹن کے کیمپ میں ہنگامہ برپا ہوگیا تھا اور کیپٹن امریندر سنگھ نے ہائی کمان کو خط لکھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا لیکن کل گاندھی نے امریندر کو فون کیا۔ میڈیا میں سدھو سے کچھ نہ کہنے کی تاکید گئی تاکہ پارٹی کو نقصان نہ ہو۔ اس کے بعد آج مسٹر راوت کو چنڈی گڑھ بھیجا گیا۔