نئی دہلی : سابق چیف منسٹر پنجاب اور سینئر کانگریس لیڈر امریندر سنگھ نے آج مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ سے دہلی میں ان کی قیامگاہ پر ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی جبکہ پنجاب میں ان کی پارٹی بحران سے گزر رہی ہے اور ایسی قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ امریندر سنگھ چند روز قبل ہی مستعفی ہوئے۔ امیت شاہ سے ملاقات کے بعد کیپٹن سنگھ نے بی جے پی میں شمولیت کے تعلق سے سوالات کا جواب نہیں دیا اور کہا کہ انہوںنے کسان بحران کی یکسوئی کیلئے امیت شاہ سے نمائندگی کی ہے۔