امریکہ اس سال کے آخر تک جے سی پی او اے مذاکرات کیلئے تیار

   

واشنگٹن۔ بائیڈن انتظامیہ مشترکہ جامع ایکشن پلان (جے سی پی او اے ) کو بحال کرنے کے لیے اس سال کے اختتام سے پہلے مذاکرات کا آٹھواں دور دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے ، لیکن ابھی تک اس کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے ۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ یہ حیران کن ہے کہ ایران نے جمعہ کو ویانا میں ساتویں دور کے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ امریکہ اور دستخط کنندگان کے پی پلس 1 گروپ کے دیگر ارکان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے تیار تھے ۔