نیویارک : امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکہ افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے، لہٰذا افغان حکومت اور طالبان جلد ازجلد سیاسی معاہدے پر پہنچیں۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں جاری حالیہ تشدد کی بڑی لہر کی مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد حملے کرنے اور اس کی اجازت دینے والوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔افغانستان میں دہشت گرد حملے کرنے والوں کا مقصد تشدد کے خاتمے کے عزم کو نقصان پہنچانا ہے۔