واشنگٹن؍تہران: 22 مارچ (یواین آئی )ایک امریکی ویب سائٹ نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہیکہ کشیدگی کے باوجود امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے اب بھی بحال ہیں۔ اگرچہ کہ براہ راست مذاکرات کا سلسلہ منقطع ہو چکا ہے تاہم قطر، مصر اور برطانیہ بیک چینل ڈپلومیسی کے ذریعہ پیغامات کے تبادلے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فریقین نے سخت شرائط رکھی ہیں۔واشنگٹن کا مطالبہ ہیکہ ایران اپنی یورینیم افزودگی کا پروگرام فوری طور پر ختم کرے اور اگلے پانچ سال کیلئے اپنے میزائل پروگرام کو محدود کرنے کی ضمانت دے۔تہران نے جنگ کے دوران ہونے والے مالی و جانی نقصانات کے بدلے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے ۔