امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی

   

Ferty9 Clinic

دوحہ ۔24 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ قطر میں گزشتہ روز بحال ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فریقین افغانستان میں گزشتہ اٹھارہ برس سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کسی ڈیل کے قریب ہیں۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ مذاکرات کے اس نویں دور میں بات چیت رات گئے تک جاری رہی۔