امریکہ اور طالبانی وفد کی ملاقات ملتوی

   

واشنگٹن۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں امن عمل کی کوششوں کے تحت امریکہ اور طالبان کے نمائندوں کی چہارشنبہ سے شروع ہونے والی دو روزہ میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے ۔دونوں گروپوں نے میٹنگ کو ملتوی کئے جانے پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ سترہ برس پرانے افغان تنازعہ کے اختتام اور امن عمل کے پیش نظر امریکہ اور طالبان کے درمیان یہ چوتھے مرحلہ کی کانفرنس ہوگی۔ میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق میٹنگ میں افغانی حکام کو شامل ہونے کی اجازت دیئے جانے سے طالبان کی غیررضامندی کے بعد یہ کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے ۔قبل ازیں پیر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔