واشنگٹن ؍ منیلا : امریکہ اور فلپائن کے دستوں نے حالیہ برسوں کے دوران اپنی سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ’بالی کاتان‘ کے نام سے پیر کے روز شروع ہونے والی یہ فوجی مشقیں بحیرہ جنوبی چین کے علاقائی تنازعہ اور بحری سلامتی کے پس منظر میں کی جا رہی ہیں۔ چین اس سمندری علاقے پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے اور خطے کے کئی ممالک کے ساتھ اس وجہ سے اس کا تنازعہ ابھی تک ختم نہیں ہوا۔ 12روز تک جاری رہنے والی ان مشقوں میں دونوں ممالک کے 9 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ یہ سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں انیس سو اکانوے میں کی گئی تھیں۔