واشنگٹن۔26 مئی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات سے پاکستان کیلئے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ اس کا دنیا کی ان دو سب سے بڑی معیشتوں پر بہت انحصار ہے، پاکستان ایک طرف چین کی مدد سے رابطہ سڑکوں کے نظام اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہا ہے تو دوسری جانب عالمی مالیاتی اداروں سے مدد کیلئے اسے امریکی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے ۔گزشتہ چند برسوں سے امریکہ اور چین کے درمیان خلیج وسیع ہوتی جا رہی ہے۔