واشنگٹن : امریکہ اور یورپی اقوام نے یمن میں سرگرم ایران نواز حوثی باغیوں کے مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے۔ امریکہ اور یورپ کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہیکہ یمن میں طاقت اور اقتدار کی جنگ نے کئی ملین انسانوں کو متاثر کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ حوثی باغیوں کی جانب سے عسکری پیشقدمی اور سعودی عرب پر مسلسل حملے ’سنگین اشتعال انگیزی‘ کے زمرہ میں آتے ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کو بار بار ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔