امریکہ اورہندوستان کے تعلقات خراب ہونے کا اندیشہ ؟

   

واشنگٹن: ہندوستان میں امریکہ کے سفیر ایرک گارسیٹی نے خبردار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ ہردیپ سنگھ نجر تنازع کے بعد امریکہ کے ساتھ بھی ہندوستان کے تعلقات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں۔ امریکہ کو غیرمعینہ مدت کیلئے ہندوستانی حکام کے ساتھ رابطہ محدود کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بیان میں کہا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے۔ہندوستان کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرنا ہوگا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ میں رہنے والے ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے اور سکھوں کے احتجاجی مظاہروں سے متعلق کوئی تحفظات نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکہ میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھانا پڑی۔