امریکہ : بم دھماکہ کی سازش کرنے والے کو 16 سال کی قید

   

واشنگٹن۔ 2 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے ایک شخص کو یہاں کی ایک عدالت نے دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کی جانب سے نیویارک میں پریشر ککر بم دھماکے کرنے کی سازش کے معاملہ میں 16 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔محکمہ جوڈیشل کی طرف سے جاری ریلیز کے مطابق نیو جرسی کے پوائنٹ پلیسنٹ کے گریگوري لیپسکي (22) کو اسلامی اسٹیٹ آف عراق و الشام دہشت گرد تنظیم کی جانب سے نیویارک میں پریشر ککر بم بنانے اور استعمال کرنے کی سازش کیلئے 16 سال کی سزا سنائی گئی۔