واشنگٹن : امریکہ سال 2026 سے طویل فاصلہ مار کرنے والے ٹوما ہاک میزائلوں کو جرمنی میں نصب کرے گا۔ نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل امریکہ اور جرمنی نے اپنے مشترکہ بیان میں اس بات کا اظہار کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ طویل الفاصلہ اسلحے کی یورپ میں تنصیب نیٹو سے امریکی وابستگی اور یورپ کی جارحانہ صلاحیتوں میں اس کی معاونت کا عملی مظاہرہ ہوگا، اس سلسلے میں SM-6 ٹوماہاک سپرسونک میزائل تیاری کے مراحل میں ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ دفاعی نظام اب تک کا سب سے طویل الفاصلہ اور جدید ترین بری میزائل نظام ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکہ نے سب سے پہلے 90 کی دہائی کے دوران جرمنی میںطویل الفاصلہ اسلحہ نصب کرنا شروع کیا تھا۔