واشنگٹن : امریکی صدر بائیڈن نے ریاست ہوائی کے ماؤئی جنگل میں بھیانک آگ کو ایک ’بڑی آفت‘ قرار دیا ہے۔ ہوائی کے گورنر نے اسے ایک بم دھماکے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہیکہ پورے قصبے کو از سرنو تعمیر کرنا ہو گا۔امریکی ریاست ہوائی کے ماوئی جزیرے کے آس پاس واقع جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 53 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ تقریباً ایک ہزار افراد لا پتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اب تک ہزاروں لوگوں کو بچایا بھی گیا ہے۔ماوئی کاؤنٹی نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران ہی لاہائنا میں آگ کے شعلے جاری ہیں اور آج مزید 17 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح مرنے والوں کی مجموعی تعداد 53 ہو گئی ہے۔