واشنگٹن : امریکی شہر کولوراڈو کی ایک دکان کے پاس ایک شخص کو سیمیومیٹک رائفل ، شاٹ گن اور چار ہینڈگنز کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے رائفل ، شاٹ گن اور چار ہینڈگنز کے ساتھ ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔اٹلانٹا پولیس نے ملزم کی شناخت 22 سالہ ریکو مارلے کی حیثیت سے کی ہے۔ یہ واقعہ تقریبا دوپہر 1:30 بجے پیش آیا۔