امریکہ سے 21ہندو ستانی طلبہ ڈی پورٹ

   

نیویارک: ہند وستان کے ایک ہی دن میں 21 طلبہ کو ڈی پورٹ کردیا گیا وجہ ویزوں میں تضادات اور دیگر مسائل بتائے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے 21 ہند وستانی طلبا پانچ سال تک امریکہ جانے کے لیے نااہل ہوگئے، انہیں اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو ائیرپورٹس پر دستاویزات، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکانٹس چیک کرنے کے بعد ڈی پورٹ کیا گیا۔ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے زیادہ تر طلبہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھتے ہیں، وہ امریکہ میں اعلی تعلیم کے خواہشمند تھے۔طلبہ نے دعوی کیا ہے کہ انہیں ڈی پورٹ کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی۔


امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کو ایرانی صدر کی حمایت
تہران : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ برکس گروپ کی امریکی ڈالر پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔جنوبی افریقہ میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس کے پندرہویں سربراہی اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ڈالر پر اںحصار کم کرنے کے لیے برکس ارکان کے درمیان مقامی کرنسیوں میں تجارت اور معاشی معاملات کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برکس ایجنڈا ایران کے ساتھ توانائی اور تجارتی شعبوں میں رکن ممالک کے تعاون کی حمایت کرتا ہے۔برکس تنظیم میں آج ایران کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔