حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک خاتون نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ جو یکم مئی کو امریکہ سے سمر ویکیشن کے سلسلہ میں حیدرآباد اپنی والدہ کے یہاں آئی ہوئی تھی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 38 سالہ خاتون سری لتا جو ھدی کامپلکس میں رہتی تھی ۔ سریش نامی شخص کی بیوی بتائی گئی ہے ۔ سری لتا یکم مئی کو شوہر اور لڑکے کے ہمراہ سمر ویکیشن کے سلسلے میں اس کی والدہ کے پاس آئی تھی ۔ جس نے آج صبح کے اولین اوقات عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ تاہم فوری طور پر خاتون کے اس انتہائی اقدام کا پتہ نہ چل سکا ۔ جس کی شادی سال 2014 میں ہوئی تھی ۔ پولیس سرور نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
