امریکہ سے بیٹے کی واپسی کی خبر کے منتظر والدین کو اس کی موت کی خبر ملی

   

حیدرآباد۔ امریکہ سے بیٹے کی واپسی کی خبر کے منتظر والدین کو اس کی موت کی خبر ملی۔تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے حضورآباد کے رہنے والے 29سالہ نکھل راو کی موت بیماری کی وجہ سے ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق حضورآباد کی ودیانگر کالونی کے جگن موہن راو کا اکلوتا بیٹا 29سالہ نکھل راو ایم ایس کی تعلیم کیلئے امریکہ گیا تھا جہاں تعلیم کی تکمیل کے بعد وہ سافٹ ویر انجینئر کے طورپر کام کررہا تھا۔اس ماہ کی 17تاریخ کو اس کی صحت خراب ہوگئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔