تہران ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں قریب چار برس تک قید رہنے والے ایرانی سائنسدان سیروس عسگری وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ایک امریکی عدالت نے 2016 میں عسگری کو اس وقت ریاستی راز چرانے کا ذمہ دار قرار دیا تھا جب وہ ایک تعلیمی دورے پر امریکہ گئے ہوئے تھے۔ تاہم ان کے خلاف الزامات گزشتہ برس نومبر میں واپس لے لیے گئے۔ ایران اور امریکہ کے متعدد شہری ایک دوسری کی قید میں ہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں حال میں یہ مطالبات سامنے آئے تھے کہ ایسے قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔