نیویارک : 7 اگست ( ایجنسیز ) امریکہ میں آئرش خاتون ڈیزائنر پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی جن کی نعش کشتی سے برآمد ہوئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والی خاتون کی شناخت 33 سالہ فیشن انٹرپرینیور مارتھا نولان او سلاترا کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش امریکی ریاست نیویارک کے ایک جزیرے میں موجود کشتی سے ملی۔حکام کے مطابق خاتون کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے، ابتدائی طور پر خاتون سے زیادتی یا تشدد کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
میانمار کے کار گذار صدر یو مائنٹ سوی کا انتقال
ینگون، 7 اگست (یو این آئی) میانمار کے قائم مقام صدر ‘یو مائنٹ سوی’ کا جمعرات کی صبح دارالحکومت ‘نیپی تأو’ میں انتقال ہوگیا، ان کی عمر 74 سال تھی۔نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی کونسل (این ڈی ایس سی) نے کہا کہ مسٹر سوی کو ایک سال قبل پارکنسنز کی بیماری اور اعصاب سے متعلق دیگرمسائل کی تشخیص ہوئی تھی، انہیں سنگاپور اور ملک کے ملٹری ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن جولائی 2025 میں ان کی حالت خراب ہونے لگی۔‘یو مائنٹ سوی’ جولائی 2024 سے ہی طبی تعطیل پر تھے اور تب سے انہوں نے اپنا چارج سینئر جنرل‘ من آنگ ہلینگ’ کو سونپ دیا تھا۔